پولیس کو مطلوب پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئے
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس کو مطلوب سابق صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی عمرہ کی ادائیگی کے لئے جدہ پہنچ گئے۔سابق صوبائی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے جدہ پہنچنے کے بعد فیس بک پر فوٹو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے کہ وہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جدہ پہنچ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ملک میں سیاسی و معاشی استحکام اور امن قائم کرے۔واضح رہے کہ پولیس نے 21جولائی کو شوکت یوسفزئی کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے خلاف پرتشدد مظاہرے اور توڑپھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمات درج ہیں اور وہ پولیس کو مطلوب تھے۔
Load/Hide Comments


