آشیانہ ریفرنس، وزیر اعظم شہبازشریف اوردیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلاء سے وزیر اعظم شہبازشریف اوردیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کر لئے۔ دوران سماعت جونیئر وکیل نے پیش ہو کر عدالت سے استدعا کی کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل محمدامجد پرویز شہر سے باہر ہیں عدالتی تعطیلات کے بعد کی تاریخ دی جائے۔عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر حتمی دلائل طلب کر لئے ۔ وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اوروزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ احد خان چیمہ سمیت دیگر کو نیب نے بے گناہ قرار دے دیا ہے۔آشیانہ اقبال سکیم میں کوئی بے ضابطگی یا کرپشن نہیں ہوئی،نیب افسران نے پہلے دن سے بد نیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا،نیب نے شہباز شریف اور دیگر کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں کلین چٹ دے رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں