اقوام متحدہ نے باجوڑحملےکو پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے باجوڑ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے شر پسندوں ، ان کے پشت پناہوں اور سہولت کاروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تخریب کاری کی روک تھام کے لیے دیگر ممالک پر بھی پاکستان سے تعاون پر زور دیا ہے۔ یورپی یونین نے جے یو آئی کے باجوڑ جلسے میں ہونے والے خودکش حملے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔دوسری جانب سعودی وزارت خارجہ نے باجوڑ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
Load/Hide Comments


