جناح ہائوس حملہ کیس،عمران خان 4 اگست کو جے آئی ٹی میں طلب
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)جناح ہائوس حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ طلب کر لیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کو 4 اگست کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی کو تھانہ سرور روڈ سمیت تمام نامزد مقدمات میں طلب کیا گیا۔ چِیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے چوتھی مرتبہ طلب کیا ہے، وہ اب تک صرف ایک مرتبہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے ممبران کو دھمکانے پر سربراہ تحریک انصاف کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رپٹ درج ہے ۔
Load/Hide Comments


