خیبرپختونخوا میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی
پشاور(یو این اے)باجوڑ میں جے یو آئی کنونشں میں خودکش دھماکے کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔ محکمہ داخلہ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا۔باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں خودکش دھماکے میں 54 افراد جاں بحق اور 200 کے قریب زخمی ہوئے، واقعے کے تناظر میں خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔محکمہ داخلہ نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ضلعی انتظامیہ کو سختی سے عملدرآمد کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی اجتماع یا سیاسی جلسہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا، اجتماع اور سیاسی جلسوں کیلئے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


