اسٹیبلشمنٹ نے بلوچستان میں پی پی کا دروازہ بند اور مسلم لیگ(ن) کا دروازہ کھول دیا ہے،نواب اسلم رائیسانی
کوئٹہ(یو این اے )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں بلوچستان سے شمولیتوں کی خوشی شہباز شریف اور اسحاق ڈارک نے پیٹرول کی قیمتں بڑھا دی، اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے،اس وقت بھی اسٹیبلشمنٹ نے بلوچستان میں پی پی کا دروازہ بند اور مسلم لیگ(ن) کا دروازہ کھول دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے (یواین اے)نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں مستونگ اور کچھی کے اضلاع سے الیکشن لڑوں گا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈارک نے بلوچستان سے شمولیتوں کی خوشی میں مسلم لیگ (ن)نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وڈھ میں حالات کو امن کی طرف لانے اور مسئلے کے حل کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ بند اور مسلم لیگ (ن) کا راستہ کھل گیا ہے اس وقت بھی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بلوچستان میں مداخلت کا سلسلہ جاری ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنا کام اور سیاست دان اپنا کام کرے اس وقت بھی اسٹیبلشمنٹ نے بلوچستان میں پی پی کا دروازہ بند اور مسلم لیگ (ن) کا دروازہ کھول دیا ہے۔


