گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام میر غوث بخش بزنجو کے نام پر رکھا جائے،ہدایت الرحمان بلوچ
گوادر (این این آئی) گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام فیروز خان نون کے بجائے میر غوث بخش بزنجو کے نام پر رکھا جائے۔حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر نیو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نام کو فیروزخان نون کے نام پر رکھنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایئرپورٹ بلوچستان کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ہے تو بلوچستان کا حق بنتا ہے کہ اس ایئرپورٹ کا نام اسی کے سرزمین سے منسوب کسی اعلیٰ سیاسی شخصیات کے نام پر رکھا جائے۔قائد تحریک نے کہا کہ ایئرپورٹ کا نام بلوچستان کے سرکردہ جمہوری و سیاسی شخصیت غوث بخش بزنجو کے نام پر رکھا جائے تاکہ بلوچستان والوں کو ایئرپورٹ سمیت دیگر سی پیک پراجیکٹ میں اجنبیت کا تاثر ختم ہوجائے۔
Load/Hide Comments


