جواد ہزارہ کی ٹارگٹ کلنگ سے ثابت ہوگیا سیکورٹی ادارے ناکام ہیں ،ایچ ڈی پی

کوئٹہ(آن لائن)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ایک اور ہزارہ پولیس اہلکار کی بےنظیر شہید پل اسپینی روڈ پر سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ٹارگٹ کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام رہنے والے سیکورٹی اداروں کی بلاجواز چیک پوسٹوں کی موجودگی پر سوالات اٹھائے بیان میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیموں کے نام سے ایک بار پھر ہزارہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہزارہ پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کرنے سے شروع کی گئی ہے، جبکہ پورہ شہر جوکہ مختلف چیک پوسٹوں کے درمیان محصور ہے یہ چیک پوسٹیں عوام اور پولیس اہلکاروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکامی سے دوچار ہوئی ہے بیان میں کہا گیا کہ جواد ہزارہ کو ٹارگٹ کرکے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں کی کوئی اہمیت نہیں واردات کرنے والے نامعلوم دہشت گرد جب اور جہاں چاہے کسی بھی شخص یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناسکتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ عوام اور بالخصوص ہزارہ قوم اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں