کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ واقعے میں نصیر احمد شاہوانی پر جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، بی این پی
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہ کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر فائرنگ کے واقع کے بعد پارٹی کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی کے خلاف درج کیا گیا مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے اس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے حقائق قو م کے سامنے لائے جائیں ہم وکلاءسے قانونی حوالے سے مشاورت کر رہے ہیں بلا جواز طور پر ملک نصیر احمد شاہوانی کو شامل کیا جارہاہے نشانہ بنا نے والے ملزمان ملک نصیر شاہوانی کے رشتہ دار ضرور ہیں لیکن واقعے میںان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے سریاب روڈ واقعے میں 3افراد کی جانوں کا ضیاع باعث افسو س ہے امید ہے کہ یہ معاملہ مزید خراب نہیں ہوگا، سندھ اور بلو چستان پو لیس سے امید ہے کہ وہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اراکین بلو چستان اسمبلی میر اکبر مینگل، بابو رحیم مینگل بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری مو سی جان بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری،میرعبدالروف مینگل ، آغا دلسوز ، شمائلہ اسماعیل ، چیئر مین جاوید بلوچ ، چیئر مین واحد بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا ۔ انہوں نے سریاب روڈ پر گزشتہ شب پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں 3افراد کے جاں بحق ہو نے پر لوا حقین سے تعزیت اور ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چند روز قبل کراچی میں رکن سندھ اسمبلی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا واقعے میں ملوث حملہ آوروں نے اعتراف جرم کر تے ہوئے حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ چند سال قبل ہمارے لوگوں کو مارا گیا تھا ہمیں انصاف نہیں ملا اور ہم نے یہ واردات کی ہے لیکن واقعے کے مقدمہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما رکن بلوچستا ن اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کو نامزد کیا گیا ہے ایسے مقدمات کسی بھی صورت قابل قبول نہیںان کا کہنا تھا کہ حملہ آور ملک نصیراحمد شاہوانی کے رشتہ دار ضرور ہیں مگر ان کو بدنیتی کی بنیاد پر اس کیس میں پھنسایا جارہا ہے ۔حالانکہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے سے ملک نصیراحمد شاہوانی کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے، حملے میں ملوث ملزمان کوئٹہ کے علا قے سریاب میں رہتے ہیںلیکن وہ بلو چستان نیشنل پارٹی کے سرگرم رکن نہیںہیں۔ کسی کی ہمدردی ہو سکتی ہے انہوں نے ملک نصیراحمد شاہوانی کومقدمے میں نامزد کرنے پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ بے گناہوں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ اس معاملے پر ریاست نے کوئی کردار ادا نہیں کیاامید ہے کہ سندھ حکومت اور پولیس غیر جانبدار تحقیقات کریگی۔تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکےںایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کے حوالے سے ہم وکلا ءسے قانونی معاملات پر مشاورت کر رہے ہیں ۔


