طالبات کااستحصال کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ‘متحدہ علماءکونسل

لاہور( این این آئی)متحدہ علما ءکونسل پاکستان کے مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی نے کہا ہے کہ طالبات کااستحصال کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں، اسلامی یونیورسٹی بہاولپورمیں قوم کی بیٹیوں کی عزت کے ساتھ کھلواڑ انتہائی شرمناک عمل ہے،ریاست ہرصورت بہاولپور یونیورسٹی کی طالبات کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائے۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ تمام یونیورسٹیوںسے مخلو ط نظام تعلیم کا خا تمہ کیا جائے ، یونیور سٹیوں میں طا لبات کیلئے الگ عمار تیں تعمیر کی جا ئیں جن میں صر ف اور صر ف خواتین سٹا ف ہو نو جوان لڑکیو ں کیلئے مخلو ط نظام تعلیم انتہائی خطر اک اور خو فناک ہے اگر یو نیور سٹیوں میں اسی طرح مخلو ط نظام تعلیم را ئج رہا تو بہاو لپور یور نیورسٹی کی طر ز پر واقعات کو ہو تے رہیں گے جسے کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔ انہو ں نے کہاکہ اس گھٹن کے نتیجہ میں قوم کی بیٹیوں کا ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنے ہاتھوں سے اپنی زندگی کو موت کے سپرد کرنا قومی المیہ ہے، معلوم نہیں اس طرح کے دلخراش واقعات کے باوجود حکمران اور سرکاری حکام کس طرح رات کو سکون سے سوجاتے ہیں۔ ا نہوں نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جاری اخلاقیات سے عاری سرگرمیاں اسلامی تعلیمات اور روایات کے منافی ہیں ، اس قسم کی سیاہ کاریوں میں ملوث عناصر کسی رحم اور نرمی کے مستحق نہیں ، انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں