سویڈن ، نامعلوم افراد نے ٹرین اسٹیشن کو آگ لگادی

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک)نامعلوم افراد کی جانب سے جنوبی سویڈش علاقے سکین کائونٹی میں واقع ٹرین سٹیشن کے کیفے کو آگ لگادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ نے پورے ٹرین اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹرین سٹیشن پر آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود پہنچ گئی جبکہ ریسکیو عملے کی جانب سے آگ پر قابو پایا گیا ۔پولیس نے بتایا کہ ٹرین سٹیشن پر آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں