دکی، مائننگ ایریا میں مسلح افراد کی فائرنگ، مزدوروں میں خوف و ہراس، ٹھیکیداروں نے خود پہرہ داری شروع کردی

دکی (آن لائن) معراج مائننگ ایریے میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مزدروں میں خوف وہراس پھیلا کر فرار ہوگئے واقعے کے بعد معراج ایریا کے پیٹی ٹھیکداران نے ایریے کی حفاظت کے لئے خود کمر کس کر پہرے دینے شروع کردیے ہیں۔ ٹھیکیدار ظریف خان ناصر نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب معراج مائننگ ایریے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ ملزمان کی نشاندھی ہم نے کل ایس پی کو کرکے بتایا کہ ملزمان شہر میں موجود ہیں جوکہ پہلے سے قتل اور تخریب کاری کے کیسز میں بھی مطلوب ہیں۔ مگر ایس پی نے بروقت کارروائی نہیں کی جس کے بعد ہم ڈی سی سے ملاقات اور ایریے کے تحفظ کے لیے ملنے شام 7 بجے ان کے گھر گئے تاہم انہوں نے ملاقات نہیں کرنے دی۔ ہم نے اس بابت ایف سی 87 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر سے ملاقات اور رابطے کی کوشش کی مگر ٹیکس لینے کے باجود وہ کوئلہ کانوں کو تحفظ فراہم نہیں کررہے۔ ایف سی کرنل اور ان کے پی ایس نے ہمارے رابطے پر فون نمبر بند کرکے ہمارا فون سننا بھی گورا کرنا پسند نہیں کیا جسکی وجہ سے ہم مجبوراً خود حفاظت کرنے کے لیے پہرے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور لیویز ہمیں سے اور بی ایریے کے نام پر ایک دوسرے کے پاس بھیجتے ہیں۔اور کوئی پرسان حال نہیں۔فائرنگ کی وجہ سے سینکڑوں مزدور عدم تحفظ کا شکار ہیں۔اربوں روہے کا مائننگ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ملزمان کو ایک دن میں گرفتار نہ کئے تو ہم بطور احتجاج ہڑتال کرکے دکی سے ملک بھر کے لئے کوئلے کی ترسیل روک دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں