پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک موخر ہوسکتے ہیں، بلوم برگ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی جریدے بلوم برگ نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان کے عام انتخابات اگلے سال تک موخر ہوسکتے ہیں۔ بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستانی حکومت انتخابات نئی مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر کروانا چاہتی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ نئی مردم شماری کے مطابق گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی آبادی میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔ بلوم برگ کے مطابق الیکشن کمیشن کو نئے ووٹرز کو شامل کر کے حلقہ بندیوں کی نئی لسٹیں بنانی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں