سموسے بیچ کر گزارا کیا، اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کا ہوشربا انکشاف
بالی وڈ کے معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین اور ریپر منور فاروقی نے زندگی کی تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھاتے ہوئے حیران کُن انکشاف کردیا۔کنگنا رناوت کے ریئلٹی ٹیلی ویژن شو لاک اپ سیزن 1 کے مقابلے میں فتح حاصل کرنے والے منور فاروقی کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی گزارنے کے لیے سموسے بیچ کر پیسے کمائے ہیں۔کامیڈین نے ماضی کا احوال دیتے ہوئے بتایا کہ گھر کے اخراجات کو پورا کرنے کیلئے، اور والد کے قرضوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے تعلیم کو خیرباد کہا اور سموسے بیجنا شروع کردیے جس سے ماہانہ 850 بھارتی روپے حاصل ہوتے تھے۔منور نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انکے والد کا ایک ریسٹورنٹ تھا جس میں شدید مالی نقصان ہوا اور قرضوں کے بوجھ تلے دب گئے۔پھر میں نے کچھ کرنے کی ٹھانی اور ایک گفٹ شاپ پر ملازمت کرنا شروع کردی جس کےلئے مجھے 3.5 کلومیٹر پیدل جانا پڑتا تھا۔غربت کے لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے مزید بتایا کہ’ کچھ عرصے بعد پھر میری والدہ اور دادی نے گھر میں سموسے بنانے شروع کیے جسے میں گھر کے باہر ایک چھوٹا سا اسٹال لگا کر فروخت کرتا تھا۔واضح رہے کہ منور فاروقی نے لاک اپ سیزن 1 میں فتح حاصل کرنے کے بعد کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس کے علاوہ منور لائیو شوز میں بھی نظر آتے ہیں جبکہ انکا ایک یوٹیوب چینل بھی موجود ہے۔