توشہ خانہ کیس سننے والے جج کو پہلے سے لکھا ہوا فیصلہ دیا گیا، پی ٹی آئی سینیٹر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس سننے والے جج کو پہلے سے لکھا ہوا فیصلہ دیا گیا کیونکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل کرنا اور جیل میں ڈالنا پی ڈی ایم کا مطالبہ تھا۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاست سے نکالے بغیر وہ الیکشن میں جانے کے قابل نہیں مگر چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل میں جانے کے بعد بھی حکومت الیکشن میں جانے کے قابل نہیں ہے۔ ’انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے‘، عمران خان کی گرفتاری پر علیم خان کا ردعمل دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کے تحفے اور ان کی رقم ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کی تھی مگر الیکشن کمیشن کے گوشواروں میں یہ تفصیل چھپائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب یہ چوری پکڑی گئی تو اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس بھیجا۔ وزیر قانون نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو سابق وزیراعظم کے خلاف ریفرنس بھیجا تھا۔ جس کی بنیاد پر سابق وزیراعظم کے خلاف فیصلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 2 اپیلوں کا حق حاصل ہے جو نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو حاصل نہیں تھا۔


