کراچی، لیاری میں ایک گھر سے 60 سالہ شخص کی ٹکڑے ٹکڑے ہوئی لاش برآمد

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے لیاری کلا کوٹ میں گھر سے 60 سالہ ضعیف العمر شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، لاش کے ٹکڑوں الگ الگ ٹب میں ڈالے گئے تھے۔ کراچی کے علاقے لیاری کلا کوٹ میں قتل کی لرزہ خیز دل دہلا دینے والی واردات ہوئی ہے، جہاں 60 سالہ ضعیف العمر شخص کو قتل کرکے اس کے ٹکڑے مختلف ٹبوں میں تقسیم کردیے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت اسلم کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 60 سال ہے اور لاش دو دن پرانی ہے، جبکہ لاش کے ٹکڑوں کو الگ الگ ٹب میں ڈالا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ مقتول اسلم کے ساتھ اس کی دوسری بیوی اور 3 بیٹیاں مقیم تھیں، تاہم ملزمان واردات کے بعد گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے، بیوی نے بیٹیوں کے ساتھ مل کر اسلم کا قتل کیا یا کروایا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، تاہم دوسری بیوی کے بھائی فیصل کو حراست میں لے لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں