‘ملک میں ٹیسٹنگ سامان کی کوئی کمی نہیں،صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں کریں، چیئرمین این ڈی ایم اے
اسلام آباد: چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹنگ سامان کی کوئی کمی نہیں، صوبے ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھائیں، صوبوں کو اب تک 250 وینٹی لیٹرز تقسیم کر چکے ہیں، حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔چین سے امدادی سامان لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا ڈیڑھ لاکھ پی پی ای چین کی طرف سے ملے ہیں، حکومت اور عوام کی طرف سے چین کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا 107 لیبارٹریاں بنا دی ہیں جسے اگلے ماہ کے وسط تک 150 تک لے جانا چاہتے ہیں، ٹیسٹ 2 یا 3 شفٹوں میں کیے جائیں تو ان کی تعداد بڑھ سکتی ہے، صوبوں سے کہوں گا کہ ٹیسٹوں کی استعداد کو بڑھایا، ٹیسٹوں کیلئے کسی قسم کے سامان کی کمی نہیں، صوبے جتنے بھی ٹیسٹ کرنا چاہیں کریں۔
Load/Hide Comments


