کراچی، نادرن بائی پاس پر کوسٹر اور ٹرک میں تصادم،4 افراد جاں بحق، دوبچوں سمیت 16 زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب کوسٹر اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 4 افراد جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اور ٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق کوسٹر اور ٹرک میں آمنے سامنے ٹکر کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان ایدھی فانڈیشن کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی ہونے والے افراد میں ایک خاتون جبکہ 2بچے بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں