سوشانت سنگھ راجپوت کے ہمشکل کی ویڈیوز وائرل

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح اداکار کے ہم شکل کو دیکھ کر جہاں خوش ہوئے وہیں بیشتر مداحوں کو ان کی یادیں ستانے لگیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت سے مشابہت رکھنے والے ڈونم آیان نامی صارف نے چند ویڈیوز شیئر کی ہیں جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ان ویڈیوز کو دیکھ کر آنجہانی اداکار کی یادیں تازہ تو ہوجاتی ہیں اور بعض صارفین ان ویڈیوز کو پسند بھی کر رہے ہیں۔تاہم ان کی ویڈیوز نے سوشانت سنگھ راجپوت کے بیشتر پرستاروں کے دل بھی توڑ دیئے، کیونکہ ان ویڈیوز کو دیکھ کر پہلی نظر میں گمان ہوتا ہے کہ شاید ڈونم آیان نامی صارف آنجہانی اداکار کا ہم شکل ہے۔تاہم سوشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں کا دل اُس وقت ٹوٹ گیا جب انہیں اندیشہ ہوا کہ ڈونم آیان نے چند لائکس اور ویوز کے لئے ان ویڈیوز میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا ہے۔خیال رہے کہ ڈونم آیان نامی صارف نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 26 جون 2023 سے پوسٹنگ شروع کی ہے اور ان کے اکاونٹ پر صرف 35 ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ صرف لائکس اور ویوز کی خاطر اس طرح کی ویڈیو بنانا بند کریں اس سے ہزاروں مداحوں کے جذبات کو تکلیف پہنچتی ہے۔ تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی ویڈیوز کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت آج بھی زندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں