پی ٹی سی ایل کی عدم توجہ، پنجگور میں درجنوں لینڈ لائن فون خراب
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے علاقے سراوان خدابادان میں درجنوں لینڈ لائن فونز خراب ہونے سے صارفین کے نیٹ سروس معطل بار بار شکایات کے باوجود صارفین کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی ھے پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق سڑکوں کے کام کے دوران پی ٹی سی ایل کے کیبلز کو کافی نقصان پہنچا ہے اسی وجہ سے نیٹ کا مسلئہ آرہا ہے تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل صارفین کو سہولیات دینے کی بجائے لوٹ مار کر رہی ہے ماہانہ بلوں کی ادائیگی کے مد میں سالانہ کروڑوں روپے وصول کررہاہے مگر صارفین کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے لینڈ لائن اور نیٹ سروس کا ہفتوں تک خراب رہنا معمول بن گیا ہے پنجگور کے علاقے خدابادان سراوان میں درجنوں لینڈ لائن فون نمبر ز گزشتہ 20 روز سے۔ خراب جب کوئی صارف مجبور ہوکر شکایات درج کرواتا ھے تو اس کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرکے مزید مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے پنجگور میں بہت سے صارفین کے نمبرز گزشتہ دو 20 روز سے خراب ہیں مگر پی ٹی سی ایل ان کی درستگی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کررہی ہے دوسری جانب پی ٹی سی ایل کے حکام کے مطابق سڑکوں کے کام کے دوران پی ٹی سی ایل کے زیر زمین کیبل کو مختلف علاقوں میں کافی نقصان پہنچا ہے اور محکمہ نے 12 کروڈ روپے کے کلیم کیا ہے مگر کءسال گزرنے کے باوجود پی ٹی سی ایل کو ادائیگی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے پنجگور کے مختلف علاقوں میں نیٹ سروس متاثر ہے حکام کے مطابق اگر پی ٹی سی ایل کو12 کروڈ روپے کی ادائیگی فوری طور پر کرے تو پنجگور کے مختلف علاقوں میں کیبلز کی درستگی کرینگے بہرحال پنجگور کے لوگوں کو سہولتوں کے نام پر لوٹا جارہا ہے درمیان میں غریب عوام متاثر ہیں


