کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، لائسنس نہ ہونے پر 7 میڈیکل اسٹور سربمہر

کوئٹہ(یو این اے )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی کارروائی لائسنس نہ ہونے پر 7میڈیکل سٹورز سیل کردئیے گئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے ہزارہ ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے 7میڈیکل سٹورز سیل کردیئے ان کے ہمراہ محکمہ صحت کے ڈرگ انسپکٹر بہرام بلوچ بھی تھے ۔ اس موقع پر اے سی سٹی عطا المنعم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ہزارہ ٹاﺅن اور گردونواح میں نہ صرف ایرانی اور افغانستانی ممنوعہ نشہ آور ادویہ فروخت ہو رہی ہیں بلکہ اکثر میڈیکل سٹورز مالکان کے پاس لائسنس بھی نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ د وران چیکنگ ہمیں ممنوعہ نشہ آور ادویہ نہیں ملیں لیکن میڈیکل سٹورز مالکان کے پاس لائسنس نہیں تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ کارروائیوں کاسلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں