اسلام آباد ہائی کورٹ ،ڈاکٹر فوزیہ کی ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات میں وزارت خارجہ رکاوٹ بن گئی، وکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل نے کہا کہ وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی امریکا میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی درخواست کو مسترد کر دیا اور امریکا روانگی کی اجازت نہیں دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی ، ان کی صحت اور بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست پر انکے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے بتایا کہ 8 اگست کو عدالتی احکامات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ کی اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی تھی، مگر وزارت خارجہ نے ڈاکٹر فوزیہ کی درخواست کو مسترد کر دیا اور ڈاکٹر فوزیہ کو انکی بہن ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کے لیے روانگی کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے فریقین کو 15 اگست کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ ان کیمرہ سماعت دن دو بجے ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں