سلیکٹڈحکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پنجگور میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے مہنگائی و بے روزگاری نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے حالات دن بہ دن خراب ہوتے جارہے ہیں لوگ پریشان ہیں ملکی اقتصادیات و معاشی بحران گھمبیر ہوتا جارہا ہے موجودہ حکومت اقتصادیات کو ٹھیک نہیں کرپارہی ہے جس سے معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود سیاسی بحران حالیہ حکمرانوں کے بس سے باہر نظر آرہا ہے اس وقت ملک کی سیاسی سمت درست خطوط پر نہیں ہے ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کو غیر فعال کرنے اور پارلیمنٹ کو بے توقیرکرنے میں موجودہ حکومت پیش پیش ہے احتساب کے نام پر سیاسی رہنماوں کے خلاف انتقام کا سلسلہ بند ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ جب تک اس ملک میں صاف و شفاف انتخابات نہیں ہونگے اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو اقتدار حوالے نہیں ہوگا ملک سیاسی و معاشی بحران سے نہیں نکلے گاانہوں نے کارکنوں اور سیاسی رہنماوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو مزید فعال و متحرک بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں