ہرنائی, کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ (آن لائن)ہرنائی کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق ہرنائی کے علاقے میں کباڑی کا سامان لوڈ کرتے ہوئے 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کے ساتھ سامان ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


