اداکارہ صرحا اصغر کیساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش،ملزم گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی اداکارہ صرحا اصغر کیساتھ اوباش نے زیادتی کی کوشش کی تاہم اداکارہ نے گھر پہنچ کر شوہر کو بلا لیا۔ اداکارہ صرحا اصغر کے شوہر کی جانب سے تھانے میں رپورٹ درج کروائی گئی ہے جس میں عاصم نام کے شخص پر زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ اداکارہ نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ ضروری کام سے مارکیٹ گئیں، واپسی پر اوباش شخص عاصم ان کا پیچھا کرنے لگا، راستے میں آوازیں بھی کستا رہا۔ یہاں تک کہ گھر پہنچ گیا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملزم نے اداکارہ کے ساتھ دست درازی کی، ان کے کپڑے پھاڑ دیئے۔ اداکارہ نے گھر کی گھنٹی بجائی اور شوہر کو بلایا۔ ملزم نے اداکارہ کے شوہر سے ہاتھا پائی بھی کی تاہم محلے داروں کی مدد سے ملزم عاصم کو پکڑ کر تھانے میں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں