کالعدم تنظیم کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، پنجگور کے رہائشی کی پریس کانفرنس

پنجگور (این این آئی) پنجگور گچک کے رہائشی زباد ولد محمد ہاشم سکنہ پشتکو ٹوبہ نے پنجگور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک محنت کش شخص ہوں میرا کسی گروہ سے کوئی تعلق نہیں ہے مجھ پر جو الزامات ہیں میں انکی تردید کرتا ہوں اور اس بات کی وضاحت کرتا ہوں کہ میں کسی بھی سرگرمی کا حصہ نہیں ہوں انہوں نے کہا کہ مجھے کسی گروہ سے منسوب نہ کیا جائے اور نہ ہی میں کسی سرگرمی کا حصہ تھا اور نہ آئندہ بنوں گا انہوں نے کہا کہ کالعدم تنظیم کی طرف سے جو الزامات مجھ پر لگائے گئے ہیں میں ان کی تردید کرتا ہوں اور کسی گروہ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں