جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ کےنگران وزیر اعلیٰ کیلئے مظبوط امیدوار بن گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام بطور مضبوط امیدوار سامنے آ گیا۔ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام قیادت کو تجویز کیا ہے، دوسری جانب پی پی قیادت کی جانب سے بھی اس نام پر کوئی اعتراض نہیں عائد کیا گیا لہذا جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کو سندھ کے نگران وزیراعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کا نام اپوزیشن لیڈر کو پیش کریں گے۔ سندھ حکومت نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے تجویز کردہ نام پر کسی کو اعتراض نہیں ہو گا۔ کل سے باضابطہ مشاورت کا آغاز ہو گا، پھر حتمی فیصلہ ہو گا۔
Load/Hide Comments


