مستونگ میں فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق، بھائی زخمی

مستونگ (نمائندہ خصوصی)مستونگ میں فائرنگ سے اے ٹی ایف اہلکار جاں بحق جبکہ اس کا بھائی زخمی ہو گیا ،لیویز ذرائع کے مطابق مستونگ کے نواحی علاقہ کلی باقی کانک کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اے ٹی ایف کے کانسٹیبل محمد ابراھیم ولد محمد قاسم سمالانی جاں بحق جبکہ اسکا بھائی محمد ثاقب ولد محمدقاسم شدید زخمی ہو گیا ،لاش اور زخمی کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،واقع ٹارگٹ کلنگ بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں