عمران خان کا موبائل فون فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل فون فرانزک ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا۔ لاہور پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے دوران ان کا موبائل فون قبضے میں لے لیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں درج مقدمات سے متعلق موبائل فون میں موجود ڈیٹا مددگار ثابت ہو گا۔عمران خان ان دنوں اٹک جیل میں اسیر ہیں، ان کے وکلا کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ گزشتہ روز عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ملاقات کیلئے لاہور سے اٹک گئیں تو پولیس نے سخت رویہ اپنائے رکھا۔ ناکے پر بشریٰ بی بی اور ان کے ساتھ موجود وکلا کی گاڑیوں کو آدھے گھنٹے تک روکے رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں