یمن میں 18 ماہ قبل اقوام متحدہ کے اغوا ہونیوالے 5 سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں 18 مہینے پہلے اقوام متحدہ کے اغوا ہونے والے 5 سیکورٹی اہلکاروں کو رہا کردیا گیا۔ اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس صوفی الانعام، موذن باوزیر، بقیل المہدی، محمد الملکی اور خالد مختار شیخ کی رہائی پر بہت خوش ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ان اہلکاروں کو 11 فروری 2022ءکو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ دستیاب معلومات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پانچوں اہلکار صحت کے اعتبار سے ٹھیک ہیں۔ یو این کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جنرل کے مطابق اغوا کا عمل غیر انسانی اور ناقابل جواز جرم ہے، اغواکاروں کو اس بابت جوابدہ بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں