کسی پر پابندی کے حق میں نہیں،9مئی واقعات پر عمران خان کو بخشنا نہیں چاہیے، خورشید شاہ

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کسی پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جبکہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پردیاگیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں