علی سیٹھی کی دوست سلمان طور شادی ؟ اصل حقیقت سامنے آگئی

بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا بالخصوص مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افواہ پھیلی ہوئی تھی کہ نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار، 39 سالہ علی سیٹھی نے 40 سالہ دوست سے نیویارک میں شادی کر لی ہے۔اس افواہ کے پھیلنے کے بعد علی سیٹھی کا نام ٹوئٹر پر مسلسل کئی دنوں سے ٹرینڈ بھی کر رہا تھا۔گزشتہ شب مشہور ترین گانے ’پسوڑی‘ کے گلوکار نے افواہ کی شکل میں وائرل اس پسوڑی کا خاتمہ کر دیا ہے۔علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میں شادی شدہ نہیں ہوں، مجھے نہیں معلوم یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے۔‘گلوکار نے اپنے نئے گانے کا لنک شیئر کرتے ہوئے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا ہے کہ ’اِنہیں میری نئی ریلیز کی تشہیر میں مدد کرنی چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں