زرداری سے دوبارہ دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی، ذوالفقار مرزا

کراچی(صباح نیوز) سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نہ میں آصف علی زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ زرداری سے میری دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بدین میں آٹھ سال پہلے ہسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں