امید ہے انوار الحق شفاف الیکشن کرانے میں کردار ادا کریں گے، شاہ محمود

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امید ہے انوار الحق بطور نگراں وزیراعظم شفاف الیکشن کرانے میں کردار ادا کریں گے۔شاہ محمود قریشی نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعظم کے مشاورتی عمل میں تحریک انصاف کو شامل نہیں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کو بہت بڑی ذمہ داری ملی ہے، عوام کو انوار الحق کاکڑ سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ امید ہے نگراں وزیراعظم کا جھکاؤ کسی کی طرف نہیں ہوگا، امید ہے وہ اسیر کارکنوں کی رہائی کا حکم دیں گے، اور صوبوں میں پولیس کو اپنا رویہ بہتر کرنے کی ہدایت دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں