حوران بلوچ کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے حقوق کی کارکن حوران بلوچ ہراساں کیے جانے کے الزامات سے پریشان ہیں، ان کا دعویٰ ہے کہ سیکورٹی ایجنسی کے اہلکاروں نے اس ہفتے کے شروع میں کوئٹہ میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایک کارکن کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں ان کے والد کو دھمکیاں دیں۔ایچ آر سی پی کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ انسانی حقوق کی محافظ کے طور پر جانی والی حوران بلوچ کو خوف سے آزاد ہوکر اپنا کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ صوبائی حکومت ان کی اور ان کے خاندان کی حفاظت کو یقینی بنائے، الزامات کی تحقیقات اور قصور واروں کا احتساب کرے۔
Load/Hide Comments


