سربراہ سردار اختر مینگل سے مولانا عبدالواسع کی ملاقات رابطے بحال رکھنے پر اتفاق

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع کی اہم ملاقات کی ملاقات میں ملکی‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا گزشتہ روز اسلام آبادمیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانزیب جمالدینی‘ اراکین قومی اسمبلی آغا حسن بلوچ اور ہاشم نوتیزئی بھی موجود تھے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ بھی رابطے بحال رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں