ُجمعیت علماء اسلام کے رہنماء خالد ولید سیفی کے گھر پر پولیس کی فائرنگ، خواتین و بچوں سے بدتمیزی

جمعیت علماء اسلام کے رہنماء کے گھر پر پولیس کی غنڈا گردی اور بچوں و خواتین کے ساتھ بدتمیزی، پولیس نے جمعیت رہنماء کے گھر پر فائرنگ بھی کی، تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے رہنما کے گھر پر فائرنگ اور گھر میں موجود خواتین و بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے واردات میں پولیس اہلکار شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خالد ولید سیفی نے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تربت میں واقع اس کے گھر پر پولیس نے فائرنگ کر دی ہے اور فائرنگ کے ساتھ ساتھ گھر میں موجود خواتین و بچوں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی گئی ہے۔
خالید ولید سیفی اس وقت تربت شہر سے باہر ہیں۔ جبکہ دوسری طرف جمعیت علماء اسلام کے گھر پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف سوشل میڈیا میں سیاسی و سماجی کارکن اظہار افسوس کر رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں کے اس عمل کی سختی سے مذمت کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں