ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی جدوجہد اورقربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا، نواب ثناء اللہ زہری
کراچی/کوئٹہ( این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے 14 اگست کےموقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا دیا ہوا ایک عظیم نعمت ہے، پاکستان ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں اور جدوجہد کے بعد حاصل کیا ہے ، محمد علی جناح اور دیگر اکابرین کی قربانیوں کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا، پاکستان کی تحفظ تعمیر و ترقی اب ہماری ذمہ داری ہے، آزادی ایک بڑی نعمت ہے جو اس عظیم نعمت سے محروم ہے وہ آزادی کی قدر جانتے ہیں۔ نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ 14 اگست کے موقع پر ہمیں اپنے فوج پولیس رینجرز ایف سی اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کو بھی خراج عقیدت پیش کرنا چاہیے جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک پاکستان کے دفاع تخریب کاری کے خاتمہ اور امن و امان کی بحالی کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،14 اگست کی خوشیوں میں کشمیر کے مسلمانوں کو بھی شامل کرنا چاہیے وہ کئی دہائیوں سے آزادی حاصل کرنے کے لئے بھارتی ظلم و ستم جبر استبداد کا شکار ہے، 14 اگست کا دن تجدید عہد کا دن ہے آج ہمیں عہد کرنا ہے کہ پاکستان سے نا انصافی کرپشن تخریب کاری لاقانونیت کا خاتمہ کرکہ پاکستان کو ایک خوشحال اور فلاحی مملکت بنائیں گے، جہاں غریب اور امیر کا کوئی فرق نہیں ہوگا، انصاف اور مساوات پر مبنی نظام میں پاکستان کے تمام مسائل کا حل ہے۔


