سینیٹ اور بی اے پی کی بنیادی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سینیٹ کی رکنیت سے استعفا دے رہا ہوں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفا دے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی ذمے داری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانا ہے۔ نگراں کابینہ سے متعلق مشاورت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں