منگچر میں فورسز کے کیمپ پر حملہ، دو طرفہ فائرنگ سے مقامی شخص جاں بحق

منگچر (آن لائن) منگچر ایف سی کیمپ پر نامعلوم مسلح افراد کی شدید فائرنگ، ایف سی کیمپ کے قریب خیمہ زن خیموں میں رہنے والا ایک شخص ہوائی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق۔ گزشتہ شب منگچر ایف سی کیمپ تحصیل پر نامعلوم مسلح افراد کی جدید اسلحہ سے شدید فائرنگ کی گئی دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کیمپ سے مغرب کی جانب مندے حاجی روڈ پر رہائش پذیر خیمہ زن عبدالنبی ولد کبڑی خان قوم سرمستانی خانہ بدوش جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے متعلق مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں