سردار نور احمد بنگلزئی کے والد حادثہ میں جاں بحق

سبی:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سردار نور احمد بنگلزئی کے والد حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ریٹائرڈ پرنسپل سبی ڈگری کالج پروفیسر میر آزاد خان بنگلزئی اپنی فیملی کے ہمراہ سبی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ بولان میں گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں میر آزاد خان بنگلزئی فیملی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے بعد میں زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے میر آزاد خان چل بسے

اپنا تبصرہ بھیجیں