خضدار،لاپتہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کی بازیابی کیلئے احتجاج، آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی معطل

خضدار(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خضدار سے لاپتہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کے اہلخانہ مین آر سی ڈی روڈ کو بمقام سنی ایریا سے بند کرکے انکی بحفاظت بازیابی کے کئے احتجاج کر رہے ہیں۔یاد رہے گزشتہ شب ڈیڈھ بجے کے قریب فضل یعقوب کو خضدار میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا جبکہ ایک روز قبل ان کے ایک رشتہ دار شمس بلوچ کو بھی لاپتہ کر دیا گیا تھا. اہل خانہ کے مطابق پولیس ایف آر درج کرنے کے بجائے انھیں ڈرا دھمکا کر رہی ہے۔ ان کا انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ایف آئی آر درج کر کے جلد سے جلد ان کی پیاروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں