بلوچستان میں غیرقانونی چھاپوں کو روکنا اب نگران وزیر اعظم کی ذمہ داری ہے، حامد میر

سینئر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر نے بلوچستان میں لاپتہ افراد سے متعلق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب انوارالحق کاکڑ صاحب آپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں اب ان غیرقانونی چھاپوں کو روکنا آپکی ذمہ داری ہے کیونکہ آپ نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر کاکڑ صاحب تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرا دیں اور کوئٹہ پریس کلب کے باہر وائس آف بلوچ مِسنگ پرسنز کا احتجاجی کیمپ ختم ہو جائے تو میں پھولوں کا ہار انہیں ضرور پہناؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں