اوتھل:چیک پوسٹوں پر زیادتیوں کے خلاف کوچز کا احتجاج، قومی شاہراہ بند
اوتھل:نمائندہ انتخاب کے مطابق اوتھل کے قریب وایارو کے مقام پر لیوز چیک پوسٹوں پر زیادتیوں کے خلاف کوئٹہ جانے والے کوچز نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو بند کر دیا ہے، کوچز نے شاہراہ بلاک کر دیا ہے اور آنے جانے کا راستہ بند ہو گیا ہے، ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ وایارو لیویز چیک پوسٹ سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر انکی گاڑیوں کو روک کر تنگ کیا جاتا ہے اور بھتہ وصول کیا جاتاہے جبکہ مقامی انتظامیہ کا موقف ہے کہ کوچز کو کورونا وائرس ایس اوا پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روکا جاتا ہے۔ موقع پر انتظامیہ اور ٹرانسپورٹرز کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے جو ابھی تک حتمی فیصلہ پہر نہیں پہنچا ہے جبکہ دوسری جانب روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ چکی ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Load/Hide Comments


