نشریاتی ادارے سے غیر منصفانہ برطرفی، پاکستانی نژاد امریکی خاتون صحافی نے مقدمہ جیت لیا

لندن (آئی این پی) پاکستانی نژاد امریکی خاتون صحافی صائمہ محسن نے امریکی نیوز نیٹ ورک کے خلاف برطانیہ میں ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں مقدمہ دائر کرنے کا حق جیت لیا ہے۔انھوں نے یہ دعوی دائر کیا تھا کہ انھیں اسرائیل میں تعیناتی کے دوران میں زخمی ہونے کے بعد غیرمنصفانہ طور پر برطرف کردیا گیا تھا اوران کےساتھ امتیازی سلوک کیا گیا تھا،جج کلیموف نے گذشتہ ماہ ابتدائی سماعت کے بعد محسن کے حق میں فیصلہ سنایا،جس کا مطلب ہے کہ ان کا کیس لندن سنٹرل ایمپلائمنٹ ٹریبونل میں فل ٹریبونل میں سنا جا سکتا ہے۔سماعت کی تاریخ کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں