سابق رکن قومی اسمبلی عطا قریشی کی اہلیہ کا بلوچستان ہاؤس میں خود پر حملےکا الزام
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے میاں عطا قریشی کی اہلیہ زاہدہ عطا قریشی نے بلوچستان ہاؤس میں خود پر حملےکا الزام عائد کیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے زاہدہ عطا قریشی کا کہنا تھا کہ وہ علاج کے سلسلے میں بلوچستان ہاؤس میں قیام پذیر ہیں، ان پر اور ان کے بیٹے پر سابق صوبائی وزیر طوراتمان خیل نے ساتھیوں کے ہمراہ بیڈ روم میں گھس کر حملہ کیا۔زاہدہ عطا قریشی کا کہنا تھا کہ طور اتمان خیل اور ان کے ساتھیوں نےگولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میرا ایک جوان بیٹا پہلے بھی قتل کیا جاچکا ہے، نگران وزیراعظم، چیف جسٹس اور چیئرمین پیپلز پارٹی ہمارے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
Load/Hide Comments


