حب، دوافراد کی گرفتاری کیخلاف حب بائی پاس پر دھرنا، ٹریفک کی بندش سے مسافر پریشان

حب(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس کی میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر جعفر رند اور اسکے بھائی کی گرفتاری کے بعد گزشتہ 10گھنٹوں سے حب ،وندر ،بند مراد اور حب بائی پاس بند ہونے کے سبب گاڑیاں کھڑی ہیں اور مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کراچی پولیس کی حب میں کاروائی میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر جعفر رند اور اسکے بھائی کی گرفتار ی کے خلاف حب وندر ،بندمراد سمیت دیگر مقامات پر ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے گزشتہ دس گھنٹوں سے ٹریفک سے ٹریفک مکمل طور طور پر معطل ہے بلدیاتی اداروں کے سربراہان کونسلرز مختلف سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین سمیت شہریوں اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے جعفر رند اور اسکے بھائی کی گرفتاری کے خلاف گزشتہ دس گھنٹوں سے حب بائی پاس پر دھرنا دیئے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سندھ وبلوچستان کو حب سے ملانے والی شاہراہ پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کے سبب سندھ وبلوچستان کا زمینی راستہ مکمل طور پر منقطع ہو کر رہ گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں