وزیراعلیٰ بلوچستان کے پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے میں آئینی ممانعت نہیں، پرنسپل سیکرٹری کا اسپیکر کو مراسلہ
کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان کے پرنسپل سیکرٹری نے سیکرٹری بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی کمیٹی میں وزیراعلیٰ کی شمولیت کے حوالے سے مراسلے کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل A (2) 224 میں تحلیل اسمبلی کے لیڈر آف دی ہاو¿س کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے کی ممانعت نہیں ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے نگراں وزیراعلیٰ کو نامزد کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے رکن بننے پراسمبلی کی جانب سے مراسلہ ارسال کیا تھا جس پر وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے جوابی مراسلے کے متن میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 224 A (2) کا بغور مطالعہ کیا ہے۔آرٹیکل A (2) 224 میں تحلیل اسمبلی کے لیڈر آف دی ہاو¿س کے نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی پارلیمانی کمیٹی کا رکن بننے کی ممانعت نہیں ہےآئین کا آرٹیکل 224 A (2) نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی پارلیمانی کمیٹی کے زریعہ مشاورتی عمل کی وسعت کی بات کرتا ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر اسمبلی پارلیمانی کمیٹی کے لئے وزیراعلیٰ کے بجھوائے گئے حکومتی ناموں پر آئین پاکستان کے مطابق غور کریں۔


