بیلہ پولیس کا انوکھا اقدام ،احتجاج کی کوریج کیلئے جانے والے روزنامہ انتخاب کے رپورٹر قادر بخش رونجھو پر ہی مقدمہ درج کرلیا
حب(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی پولیس کی زیادتی اور حب میونسپل کارپوریشن کے کونسلر جعفر رند کی گرفتاری کے خلاف بیلہ میں احتجاج کی کوریج کرلئے وہاں موجود روزنامہ انتخاب کے رپورٹر سینئر صحافی قادر بخش رونجھو کے خلاف بیلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔اس حوالے سے بیلہ اوتھل وندر لاکھڑا گڈانی اور حب کے صحافی سراپا احتجاج ،مظاہرے کی کوریج کیلئے جانے والے صحافی کے خلاف مقدمہ کا اندراج بیلہ پولیس کی سیاسی وفاداری قرار دیدی۔لسبیلہ او ر حب کے صحافیوں اور پریس کلبوں کے عہدیداران نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کا صحافیوں کے حوالے سے اگر یہی رویہ رہا تو صحافی پولیس کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ کے سینئر صحافی قادر بخش رونجھو کے خلاف درج ایف آئی ا ر سے ان کانام خارج کیا جائے ۔


