محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، انگریز لڑکی ایمبرلی ڈان کی پاکستان آمد
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)’محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی‘ جیسے مکالمے پر یقین رکھنے والی ایک انگریز لڑکی اپنا وطن چھوڑ کر 2 سال کی محبت کی خاطر پاکستان پہنچ گئی۔محبت کیلئے پاکستان آنے والی لڑکی کا نام ایمبرلی ڈان ہے جو کہ امریکا کی رہنے والی ہے اور اب اس نے خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر کے عباس نامی نوجوان سے نکاح کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی محبت کے سبب خبروں کی شہہ سرخیوں کا حصہ بننے والے اس جوڑے کی ملاقات آن لائن پہلی مرتبہ فیس بک پر ہوئی جو آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئی۔بتایا جا رہا ہے کہ 53 سالہ ایمبرلی کو دیر پہنچنے پر مقامی پولیس نے گھر نہیں جانے دیا کیونکہ ان کے پاس این او سی موجود نہیں تھا اور اسی سبب اس پریمی جوڑے نے کچھ دن مالا کنڈ کے نجی ہوٹل میں گزارے اور اب یہ دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں تاکہ کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد پر سکون طریقے سے زندگی بسر کر سکیں۔ایک رپورٹ کے مطابق کاغذی کارروائی کے ساتھ ساتھ یہ جوڑا اپنی شادی کی تیاریوں میں بھی مصروف ہے، یہی نہیں بلکہ ابھی ان دونوں کے نکاح کی باقاعدہ رسم بھی ادا کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی لڑکی انجو پاکستان میں اپنی محبت نصراللہ کی خاطر خیبر پختونخواہ کے علاقے دیر بالا پہنچ گئیں تھیں۔


